بین الاقوامی میڈیا نے شینزو-24 انسان بردار خلائی مشن کو بڑی اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کھلے پن کے رویے اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے تصور کے تحت دنیا کے ساتھ مل کر خلا کا پُرامن استعمال جاری رکھا ہے اور بین الاقوامی خلائی تعاون کے لیے وسیع تر امکانات پیدا کیے ہیں۔
رائٹرز نے چین پاکستان خلائی تعاون کی تاریخ اور آئندہ امکانات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کے حوالے سے کہا گیا کہ “امید ہے کہ یہ مشن چین پاکستان خلائی تعاون کو گہرا کرنے کا نیا نقطۂ آغاز ثابت ہوگا”۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ ” چین پہلے ہی یہ پیغام دے چکا ہے کہ وہ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن کو بین الاقوامی تعاون کا مرکز بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سے قبل چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے اقوامِ متحدہ کے ساتھ مشترکہ دستاویز جاری کرکے بین الاقوامی تعاون کے لیے خلائی اسٹیشن کے سائنسی وسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا”۔
جنوبی کوریا کے اخبار سیئول سیمون نے لکھا کہ شینزو-24 انسان بردار خلائی مشن نے “بین الاقوامی خلائی تعاون کا نیا باب رقم کر دیا ہے”۔
چین پاکستان خلائی تعاون، عالمی تعاون میں ایک بڑا قدم ہے، عالمی میڈیا
- November 27, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 13 hours ago

Share This Post:
Related Post
آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظبی
November 27, 2026
تقریباً2 ہزار سال قبل رومی فیشن شو
November 27, 2026
ایک چین کا اصول ناقابل تبدیل رجحان ہے اور
November 27, 2026
ایک معاہدے سے خلائی سفر تک، چین پاکستان تعاون
November 27, 2026
دستاویزی فلم “شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ”
November 27, 2026
چین پرجارحیت کے دوران جاپانی فوج کے کیمیائی جنگی
November 27, 2026

Leave feedback about this