چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شن زن میں ملاقات کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو تائیوان کے معاملے میں درست امور اختیار کرنے چاہئیں اور چین امریکہ تعلقات میں کسی بڑے دھچکے سے بچنا چاہیے جب کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا۔
چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان چانگ ہان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس معاملہ ہے۔ امور تائیوان کو درست انداز سے دیکھنا چین امریکہ تعلقات میں مستحکم ترقی کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کے اپنے بیان کو عملی شکل دے گا ۔ اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے دوران بہت سے ممالک کے رہنماؤں نے ایک چین کے اصول پرمضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا واضح طور پر اظہار کیا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک کے موقف کو سراہتا ہے۔ حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری کا اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے اور یہ ایک ناقابل تبدیل رجحان بھی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، اسے خود چینی عوام حل کریں گے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاپان کو ایک چین کے اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے جذبے کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کے معاملے پر اپنے غلط قول و فعل کو جلد از جلد درست کرنا چاہیے
ایک چین کا اصول ناقابل تبدیل رجحان ہے اور اس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے، چینی ریاستی کونسل
- November 27, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 13 hours ago

Share This Post:
Related Post
آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظبی
November 27, 2026
تقریباً2 ہزار سال قبل رومی فیشن شو
November 27, 2026
ایک معاہدے سے خلائی سفر تک، چین پاکستان تعاون
November 27, 2026
دستاویزی فلم “شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ”
November 27, 2026
چین پرجارحیت کے دوران جاپانی فوج کے کیمیائی جنگی
November 27, 2026
“بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے تحت توانائی کے
November 27, 2026

Leave feedback about this