چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شین زین میں ملاقات کی۔ روس اور امریکہ کے رہنماؤں نے اس تاریخی سربراہی ملاقات کی میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ تینوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور اسٹریٹجک استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔
پہلا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین، روس اور امریکہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ عالمی چیلنجز سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے اپنے بنیادی مشن کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔
دوسرا، تینوں ممالک دنیا بھر کے ممالک کے فائدے کے لیےریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور فراہمی بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تینوں ممالک نے توانائی کی مستحکم فراہمی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
تیسرا، تینوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے ریاست کی رضامندی کے اصول اور ریاستی عہدیداروں کو حاصل استثنیٰ کے احترام کو انتہائی اہم قرار دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس جیسے دیگر ادارے اپنے دائرۂ اختیار کا غلط استعمال نہیں کر سکتے۔
چوتھا، تینوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ جوہری جنگ نہ جیتی جا سکتی ہے اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔ تینوں ممالک جوہری خطرات میں کمی اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
جوہری جنگ نہ جیتی جا سکتی ہے اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے، چین ، روس اور امریکی صدور کا عزم
- November 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل وقت کی
November 19, 2026
دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما
November 19, 2026
بزرگوں میں تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا
November 19, 2026
ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ
November 19, 2026
تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو
November 19, 2026
آلوؤں کے شہر” سے “ٹوکن کے شہر” تک: اولانقاب
November 19, 2026

Leave feedback about this