چین کے صدر شی جن پھنگ نے بزرگوں سے متعلق امور کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین میں بزرگوں سے متعلق امور میں نئی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے شعبے اور اس سے وابستہ صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے، جبکہ بزرگوں میں احساسِ حصول، خوشی اور تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے سفر میں نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں آبادی کی بڑھتی عمر کے چیلنج سے نمٹنے کی قومی حکمت عملی پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ حکومت، مارکیٹ، معاشرے اور خاندان کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے بزرگوں کے سماجی تحفظ، نگہداشت کی خدمات، صحت کی سہولیات اور سماجی شرکت کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیئے۔ سلور اکانومی ( بزرگ شہریوں سے متعلق معیشت) کو بھرپور فروغ دیا جانا چاہیئے، بزرگوں کے احترام اور دیکھ بھال کا ماحول پیدا کیا جانا چاہیئے، بزرگ دوست معاشرے کی تعمیر اور بزرگوں کی زندگیوں کو مزید خوشحال اور خوشگوار بنانے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔
18 اور 19 نومبر کو بیجنگ میں بزرگوں سے متعلق امور پر قومی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا
بزرگوں میں تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، شی
- November 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 7 hours ago

Share This Post:
Related Post
بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل وقت کی
November 19, 2026
دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما
November 19, 2026
ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ
November 19, 2026
تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو
November 19, 2026
آلوؤں کے شہر” سے “ٹوکن کے شہر” تک: اولانقاب
November 19, 2026
امریکہ اور چین دونوں ممالک بہت طاقتور ہیں ،
November 19, 2026

Leave feedback about this