چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شریک رہنماؤں اور نمائندوں کی شریکِ حیات کے ہمراہ شین زین بے کلچرل اسکوائر میں ایک اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔
پھنگ لی یوان نے مہمانوں کو لِنگ نان کے غیر مادی ثقافتی ورثے سے متعلق نمائش کا دورہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ لِنگ نان ثقافت چینی ثقافت کی ایک اہم شاخ ہے، جو انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی دانش کی عکاسی کرتی ہے۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ مہمانوں نے چینی روایتی ثقافت کی طویل تاریخ اور گہرے ثقافتی ورثے کے ساتھ ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کی کامیابیوں کو بھی سراہا اور چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
چلی کے صدر کی اہلیہ ماریا پیا ایڈریاسولا، جنوبی کوریا کے صدر کی اہلیہ کم ہائے کیونگ، فلپائن کے صدر کی اہلیہ لیزا آرانیٹا مارکوس، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدرِ مملکت تو لام کی اہلیہ نگو فونگ لی، سنگاپور کے وزیرِاعظم کی اہلیہ لو تسی لوئی، تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم کی اہلیہ تھانانونگ اور چائنیز تائپے کے اقتصادی رہنما کے نمائندے اسٹین شی کی اہلیہ اے زی ہوا سمیت مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی
پھنگ لی یوان کا اپیک معیشتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں کی شریکِ حیات کے ہمراہ لِنگ نان کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش کا دورہ
- November 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل وقت کی
November 19, 2026
دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما
November 19, 2026
بزرگوں میں تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا
November 19, 2026
ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ
November 19, 2026
تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو
November 19, 2026
آلوؤں کے شہر” سے “ٹوکن کے شہر” تک: اولانقاب
November 19, 2026

Leave feedback about this