چین کے صدر شی جن پھنگ نے شین زین میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی سربراہی ملاقات کی میزبانی کی۔جمعرات کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین، روس اور امریکہ کے تینوں ممالک کے سربراہان کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے، جس کی تاریخی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب بڑی طاقتیں ہم آہنگی سے آگے بڑھتی ہیں تو دنیا میں امن قائم رہتا ہے، جبکہ ان کے درمیان تصادم عالمی سطح پر افراتفری کا باعث بنتا ہے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل کوئی اختیاری معاملہ نہیں بلکہ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھایا ہے، چین امریکہ تعمیری اسٹریٹجک استحکام کے تعلقات کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور بڑی طاقتوں کے تعلقات کا ایسا نمونہ تشکیل دینے کی کوشش کی ہے جس کی بنیاد پُرامن بقائے باہمی، مجموعی استحکام اور متوازن ترقی پر ہو، جو نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کو مثالی کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے، عالمی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور انسانی ترقی کے لیے مزید اہم خدمات انجام دینی چاہئیں۔
چین، روس اور امریکہ کوعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے، شی
- November 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل وقت کی
November 19, 2026
دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما
November 19, 2026
بزرگوں میں تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا
November 19, 2026
ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ
November 19, 2026
تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو
November 19, 2026
آلوؤں کے شہر” سے “ٹوکن کے شہر” تک: اولانقاب
November 19, 2026

Leave feedback about this