بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے شین زین انٹرنیشنل ایکسچینج سینٹر میں 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سیاٹل میں پہلی بار مصافحے سے لے کر یان چھی جھیل میں ہونے والے تاریخی اجلاس تک، اور بوگور اہداف کے وعدوں سے لے کر ایشیا پیسیفک کمیونٹی کے عظیم وژن تک، اپیک نے ہمیشہ وقت کے تقاضوں کے مطابق ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی انضمام کے عمل کی رہنمائی کی ہے اور ایشیا پیسیفک کو عالمی معیشت کا سب سے متحرک خطہ اور ترقی کا ایک اہم انجن بنانے میں مدد دی ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کی میزبانی میں 16 شہروں میں اپیک کے 300 سے زائد اجلاس اور تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں رکن معیشتوں کے 10 ہزار سے زائد نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور اپیک” چائنا ایئر” کے دوران اہم نتائج کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے روز منعقد ہونے والی اکنامک لیڈرز میٹنگ میں باہمی کھلے پن کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جدت طرازی پر مبنی ترقی کے راستے تلاش کیے جائیں گے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مواقع کو وسعت دی جائے گی اور مزید نتائج کے حصول کی راہ ہموار کی جائے گی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ تمام مہمانوں کے ساتھ ایشیا پیسیفک تعاون کے اہم منصوبوں پر تبادلۂ خیال اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے منتظر ہیں۔
شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان کی جانب سے 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شریک مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت
- November 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 13 hours ago

Share This Post:
Related Post
بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل وقت کی
November 19, 2026
دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما
November 19, 2026
بزرگوں میں تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا
November 19, 2026
ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ
November 19, 2026
تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو
November 19, 2026
آلوؤں کے شہر” سے “ٹوکن کے شہر” تک: اولانقاب
November 19, 2026

Leave feedback about this