اپیک کے 33ویں غیر رسمی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے قبل، آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کِم ہورن نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ خطے میں کھلے پن اور آزاد تجارت کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدت طرازی بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کیسے حاصل کی جائے اور معاشی ترقی کے ثمرات سب تک کیسے پہنچائے جائیں۔
رواں سال چین اور آسیان کے درمیان مکالماتی تعلقات کے قیام کو 35 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل کاؤ کِم ہورن نے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں کے دوران دونوں فریقوں کے تعلقات اور تعاون میں نمایاں وسعت آئی ہے، جس کی بنیاد باہمی اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ ان میں کاروباری حلقوں اور عوام کے درمیان تبادلے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین مسلسل 17 برس سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور باہمی رابطوں سمیت اہم شعبوں میں دونوں فریقوں نے ایک مضبوط جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔
آسیان کے سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ چین عالمی امن و استحکام کے تحفظ اور خوشحالی و ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا
ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، سیکرٹری جنرلآسیان
- November 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 1 day ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون
November 15, 2026
ٹوکیو ٹرائلز کے 80 سال مکمل ہونے پر نیویارک
November 15, 2026
چین کی صاف توانائی کی ترقی عالمی توانائی کی
November 15, 2026
چین تھائی لینڈ کی حکومت کی مستحکم حکمرانی کی
November 15, 2026
12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او
November 15, 2026
خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار
November 15, 2026

Leave feedback about this