” چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت” باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے عالمی ابلاغی امور میلیسا فلیمنگ نےبالترتیب بیجنگ اور نیویارک میں الگ الگ اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس سے چین کے مرکزی میڈیا ادارے اور اقوام متحدہ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہوئی۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کریں گے۔ اس تعاون میں بین الاقوامی ابلاغ، اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں، عوامی معلومات کی فراہمی اور میڈیا وسائل کے عالمی سطح پر توسیع جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پانے والی پہلی جامع اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز ہے۔
چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- November 15, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 25 seconds ago

Share This Post:
Related Post
ٹوکیو ٹرائلز کے 80 سال مکمل ہونے پر نیویارک
November 15, 2026
چین کی صاف توانائی کی ترقی عالمی توانائی کی
November 15, 2026
چین تھائی لینڈ کی حکومت کی مستحکم حکمرانی کی
November 15, 2026
12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او
November 15, 2026
خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار
November 15, 2026
چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کونسل کے پہلے
November 14, 2026

Leave feedback about this