بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے تحفظ اور ماحول دوست منتقلی کے درمیان توازن قائم کرنا تمام ممالک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ چین کی صاف توانائی کے شعبے میں ترقی اور سبز صنعتوں میں اس کی برتری مزید ممالک کو کم کاربن معیشت کی جانب منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں اور مختلف ممالک توانائی کی منتقلی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی ضرورت کے تحت اہم ہے بلکہ اس کا توانائی کے تحفظ اور معاشی ترقی سے بھی گہرا تعلق ہے۔
گزشتہ دس برسوں کے دوران فاتح بیرول کئی مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے راستے تلاش کرنے کے دوران چین کی صاف توانائی کی صنعت میں ہونے والی ترقی اور اس شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ان کے مطابق صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر عملی استعمال میں لانا بھی ایک اہم مسئلہ ہے، جسے توانائی کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف ممالک کو حل کرنا ہوگا۔ چین کی صنعتی اور تکنیکی برتری نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مزید ممالک کے لیے ماحول دوست تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں
چین کی صاف توانائی کی ترقی عالمی توانائی کی منتقلی میں معاون ہے
- November 15, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 4 hours ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون
November 15, 2026
ٹوکیو ٹرائلز کے 80 سال مکمل ہونے پر نیویارک
November 15, 2026
چین تھائی لینڈ کی حکومت کی مستحکم حکمرانی کی
November 15, 2026
12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او
November 15, 2026
خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار
November 15, 2026
چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کونسل کے پہلے
November 14, 2026

Leave feedback about this