پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ جنریشن اسٹیشن میں چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی کامیاب تنصیب کے ساتھ تعمیراتی کام میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چینی حکام اور متعلقہ اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدہ دار اور نمائندگان بھی موجود تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقررہ وقت سے قبل اس اہم تعمیراتی مرحلے کی تکمیل کے لیے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ5 منصوبہ پاکستان میں صاف اور اخراج سے پاک بجلی کی پیداوار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے چینی شراکت داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پاک چین ہمہ موسمی دوستی اور اقتصادی، سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے۔
چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ میل، ڈوم کی تنصیب مکمل
- November 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 21 seconds ago

Share This Post:
Related Post
“ہیلو، میرے چینی ڈاکٹر”، چین کے بیرون ملک طبی
November 12, 2026
سن یات سین چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم
November 12, 2026
چین اور امریکہ محصولات میں کمی سمیت مختلف امور
November 12, 2026
چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم صورتحال آسانی سے حاصل نہیں
November 12, 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا تمام بنی نوع انسان کا
November 12, 2026
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے ، دنیا کو “چائنا
November 12, 2026

Leave feedback about this