چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان زنگ نے ترکیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP31) کے فریقوں کی اکتیسویں کانفرنس کی انطالیہ لیڈرز سمٹ میں شرکت کی اورخطاب کیا۔
ہان زنگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ نصب العین ہے۔ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ نئی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلی، اجتماعی عمل کو مضبوط بنایا جائے اور مشترکہ مگر مختلف ذمہ داریوں کے اصول پر عمل کیا جائے۔ ترقی یافتہ ممالک کو کاربن اخراج کی کمی کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے فنڈنگ کے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔ دوسری، سبز تبدیلی کو تیز کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی سبز ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کے آزادانہ بہاؤ کو فروغ دیا جائے اور اقتصادی و صنعتی ڈھانچے کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کوآگے بڑھایا جائے۔ تیسری، موسمیاتی خطرات کو روکا جائے۔ چین مزید ممالک میں موسمیاتی ابتدائی وارننگ کے ذہین سسٹم “ما زو” کے اطلاق کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ مختلف ممالک کو موسمیاتی خطرات کو روکنے اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے۔ چوتھی، بین الاقوامی تعاون کو گہرا کیا جائے۔ ترقی پذیر ممالک کی حمایت اور مدد کو مضبوط بنایا جائے۔ چین “گلوبل ساؤتھ کلائمیٹ ایکشن لیڈرز پروگرام” کے تحت صلاحیت سازی کا ایک منصوبہ شروع کرے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر
- November 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 31 minutes ago

Share This Post:
Related Post
چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ
November 12, 2026
“ہیلو، میرے چینی ڈاکٹر”، چین کے بیرون ملک طبی
November 12, 2026
سن یات سین چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم
November 12, 2026
چین اور امریکہ محصولات میں کمی سمیت مختلف امور
November 12, 2026
چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم صورتحال آسانی سے حاصل نہیں
November 12, 2026
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے ، دنیا کو “چائنا
November 12, 2026

Leave feedback about this