نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا اختتام شنگھائی میں ہوا ۔ اعداو شمار کے مطابق اس سال کی ایکسپومیں وافر ثمرات حاصل ہوئے ۔ لین دین کا مطلوبہ حجم سالانہ بنیادوں پر 85.45 ارب امریکی ڈالر تک پہنچا ، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔ 10 تاریخ تک، 143 کمپنیوں اور تنظیموں نے دسویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لیے دستخط کیے ۔ “چائنا آپرچیونٹی 2.0” سےفائدہ اٹھانا اورسی آئی آئی ای کے کھلےپن کے فوائد کا اشتراک بہت سی غیر ملکی کمپنیوں میں اتفاق رائے بن چکا ہے۔
چین واحد ترقی پذیر ملک ہے جس نے قومی سطح کی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کی میزبانی کی ہے۔ چین نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے لیے اپنے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اشیاء کی تجارت کی درآمدات 18.82 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جو کہ 23.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران جاری کردہ “ورلڈ اوپننس رپورٹ 2026″ بتاتی ہے کہ چائنا آپر چیونٹی 2.0 کا مطلب یہ ہے کہ چین دنیا کے لیے نہ صرف ایک انتہائی بڑی مارکیٹ ہے بلکہ یہ صنعتی اپ گریڈیشن ، اختراعی اطلاق اور سبز ترقی کے ذریعے نئے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔”
یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی اس وقت عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ اس پس منظر میں، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) میں کھلے پن اور تعاون کا مظاہرہ قابل قدر ہے، خاص طور پر یہ گلوبل ساؤتھ ممالک کو چینی مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ کینیا کے اخبار دی اسٹار آف نے لکھا ہے کہ سی آئی آئی ای کینیا اور پورے افریقی براعظم کے لیے “ایک موقع ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا”۔ زمبابوے کے اخبار ہیرالڈ کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک سالانہ بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی تقریب کے طور پر، سی آئی آئی ای عالمی تجارت میں چین کے کھلے پن کا اظہار ہے ۔
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے ، دنیا کو “چائنا آپرچیونٹی 2.0” کے مواقع کا ادراک
- November 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 33 minutes ago

Share This Post:
Related Post
چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ
November 12, 2026
“ہیلو، میرے چینی ڈاکٹر”، چین کے بیرون ملک طبی
November 12, 2026
سن یات سین چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم
November 12, 2026
چین اور امریکہ محصولات میں کمی سمیت مختلف امور
November 12, 2026
چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم صورتحال آسانی سے حاصل نہیں
November 12, 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا تمام بنی نوع انسان کا
November 12, 2026

Leave feedback about this