چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو فون پر بات چیت ہوئی ۔ فریقین نے چین-امریکہ تعلقات اور دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان باہمی رابطے پر تفصیلی تبالہ خیال کیا۔ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی۔
وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا ستمبر میں امریکہ کا دورہ کامیاب رہا، اور دونوں ممالک کے سربراہان نے مل کر چین-امریکہ تعلقات کی نئی پوزیشننگ کے مفہوم اور دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پراتفاق کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم صورتحال آسانی سے حاصل نہیں ہوئی، بلکہ یہ دونوں بڑی طاقتوں کا اپنے ذاتی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ چین کی امریکہ کے بارے میں پالیسی میں استحکام اور تسلسل برقرار رہے گا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور تعاون بڑھانے، اختلافات اور حساس مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے، 2026 کےاپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس اور جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی میں ایک دوسرے کی مدد کرنے، اور چین-امریکہ تعلقات میں تعمیری اور اسٹریٹجک استحکام سے مثبت نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم صورتحال آسانی سے حاصل نہیں ہوئی، چینی وزیر خا رجہ
- November 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 17 minutes ago

Share This Post:
Related Post
چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ
November 12, 2026
“ہیلو، میرے چینی ڈاکٹر”، چین کے بیرون ملک طبی
November 12, 2026
سن یات سین چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم
November 12, 2026
چین اور امریکہ محصولات میں کمی سمیت مختلف امور
November 12, 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا تمام بنی نوع انسان کا
November 12, 2026
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے ، دنیا کو “چائنا
November 12, 2026

Leave feedback about this