وقت گزرنے کے ساتھ جاپانی فوج کے “کمفرٹ ویمن ” نظام کی شکار خواتین ایک ایک کرکے دنیا سے رخصت ہو رہی ہیں، جبکہ جنوبی کوریا میں صرف 5 متاثرہ خواتین اس وقت حیات ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے ساتھ تاریخ کی یہ گواہیاں بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گی؟
جاپانی فوج کے “کمفرٹ ویمن ” نظام کے جرائم کو بے نقاب کرنے والی دستاویزی فلم “5” حال ہی میں چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، فلپائن سمیت متعدد ممالک اور خطوں کے 20 سے زائد مرکزی میڈیا اداروں سے نشر کی گئی۔ اسے 63 لاکھ سے زائد آن لائن صارفین نے دیکھا، جبکہ 8 لاکھ سے زائد صارفین نے متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال اور ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ دستاویزی فلم چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا و افریقہ مرکز اور جنوبی کوریا کے جونگ آنگ میڈیا گروپ کے تحت قائم چائنا لیب نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ فلم میں جاپانی فوج کے “کمفرٹ ویمن ” نظام کی شکار جنوبی کوریا کی آخری 5 زندہ بچ جانے والی خواتین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور قیمتی تاریخی گواہیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ان کے انٹرویوز اور دیگر مناظر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ حقیقی تصاویر اور ٹھوس تاریخی حقائق کے ذریعے جاپانی عسکریت پسندی کے جارحانہ جرائم کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو تاریخ یاد رکھنے، امن کی قدر کرنے اور جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے سے خبردار کیا گیا ہے۔


Leave feedback about this