چین کے نائب صدر ہان زنگ اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے استنبول میں مشترکہ طور پر چائنا-ترکیہ گرین ڈیولپمنٹ بزنس فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ دونوں ممالک کے سیاسی اور کاروباری شعبوں کے تقریباً 300 نمائندوں نے اس فورم میں شرکت کی۔
ہان زنگ نے چین اور ترکیہ کے درمیان سبز اقتصادی و تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تین نکاتی تجویز پیش کی کہ سبز ترقی کی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جائے، سبز ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے اور کثیر جہتی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے۔ ہان زنگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر سبز ترقی کے میدان میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری سے چین اور ترکیہ کے اقتصادی و تجارتی تعاون کے مزید ثمرات کے لئے مل کر کام کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔ ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین سبز ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں جیسے سبز ترقی کے شعبوں میں اہم مقام رکھتا ہے اور اس نے عالمی سبز تبدیلی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ترکیہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چین اور ترکیہ کے نائب صدورکی چائنا-ترکیہ گرین ڈیولپمنٹ بزنس فورم میں شرکت
- November 10, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین اور جنوبی کوریا کی مشترکہ دستاویزی فلم “5”
November 10, 2026
چائنا میڈیا گروپ کے مختلف پلیٹ فارمز پر دستاویزی
November 10, 2026
تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین
November 10, 2026
نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں اختتام پذیر
November 10, 2026
چین اور امریکہ دونوں ممالک کے سربراہان کی رواں
November 10, 2026
انسدادِ غربت کے حوالے سے چینی صدر کی کتاب
November 10, 2026

Leave feedback about this