کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی تاریخ اور دستاویزات کے تحقیقی ادارے کی مرتب کردہ شی جن پھنگ کی کتاب “تخفیف غربت اور انسدادِ غربت ” حال ہی میں شائع کردی گئی ہے اور یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔
اس خصوصی مجموعے میں شی جن پھنگ کی غربت میں کمی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے 55 اہم تحریری دستاویزات شامل ہیں، جن میں سے بعض تحریریں پہلی مرتبہ شائع کی گئی ہیں۔
تخفیف غربت اور انسدادِ غربت کے حوالے سے شی جن پھنگ کی اہم آرا چین کے قومی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے غربت میں کمی کے اصول و ضوابط کی گہری سمجھ پر مبنی ہیں۔ یہ چین میں غربت کے خاتمے کی جدوجہد کے نظریاتی ثمرات اور مارکسی نظریہ انسدادِ غربت کی چینی تناظر میں تازہ ترین پیش رفت کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ تصنیف انسدادِ غربت کی جدوجہد کے ثمرات کو مستحکم اور وسیع کرنے، دیہی احیا کو جامع طور پر آگے بڑھانے، تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کے حصول پر مبنی جدیدکاری کو فروغ دینے اور غربت سے پاک، مشترکہ خوشحالی پر مبنی ایک خوبصورت دنیا کی مشترکہ تعمیر کے لیے نہایت اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے۔


Leave feedback about this