نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چھ روز تک جاری رہنے والی نمائش میں نمایاں نتائج حاصل کیے گئے۔
اس بار چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے پانچ اہم اعداد و شمار تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ نمائش میں شریک کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار 142 رہی۔ مجموعی نمائش کا رقبہ پہلی مرتبہ 4 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کرگیا، جس میں کمپنیوں کے لیے مختص نمائش کا رقبہ 3 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر رہا۔فارچیون 500 کمپنیوں اور مختلف صنعتوں کی سرکردہ کمپنیوں کی تعداد 300 سے زیادہ رہی۔ عالمی سطح پر پہلی بار پیش کی جانے والی، ایشیا میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اور چین میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی نمایاں مصنوعات اور اشیا کی تعداد 485 رہی۔
سالانہ پیمانے کے اعتبار سے نمائش میں ہونے والے متوقع معاہدوں کی مالیت 85 ارب 45 کروڑ امریکی ڈالر رہی، جو گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔
نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگئی
- November 10, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین اور جنوبی کوریا کی مشترکہ دستاویزی فلم “5”
November 10, 2026
چائنا میڈیا گروپ کے مختلف پلیٹ فارمز پر دستاویزی
November 10, 2026
تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین
November 10, 2026
چین اور امریکہ دونوں ممالک کے سربراہان کی رواں
November 10, 2026
چین اور ترکیہ کے نائب صدورکی چائنا-ترکیہ گرین ڈیولپمنٹ
November 10, 2026
انسدادِ غربت کے حوالے سے چینی صدر کی کتاب
November 10, 2026

Leave feedback about this