November 3, 2026
Islamabad, Pakistan.

انٹرنیٹ کی ترقی کا مقصد لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ہے، لی چھیانگ

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے صوبہ زے جیانگ کے قصبے ووچن میں منعقدہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔منگل کے روز
لی چھیانگ نے کہا کہ سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور نے جسے چینی صدر شی جن پھنگ نے 2015 کی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں پیش کیا تھا، انٹرنیٹ کی ترقی اور حکمرانی کے مسائل کو حل کرنے میں چینی فارمولہ فراہم کیا ہے۔ انٹرنیٹ کی ترقی ذہین تبدیلی اور نظام میں تیز رفتار پیش رفت سے گزر رہی ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ کی ترقی کے سلسلے میں انسان پر مرکوز اقدار پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی ترقی کا حتمی مقصد لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ہے۔ لہذا، ہمیں انسانی قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے مشینوں کو انسانیت کے لیے قابل اعتماد اوزار بنانا چاہیے اور اس میں زیادہ قابل کنٹرول تکنیکی جدت، زیادہ سخت حفاظتی اقدامات، زیادہ ہم آہنگ تعاون اورزیادہ مربوط ترقی و سلامتی کی ضرورت ہے۔ لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ چین ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں گلوبل ساؤتھ ممالک کی حمایت کرے گا اور گلوبل سائبر اسپیس گورننس کو زیادہ منصفانہ اور مساوی سمت میں فروغ دے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field