چین کی نیشنل کاپی رائٹ ایڈمنسٹریشن اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام چین کے صوبہ گانسو کے شہر دون ہوانگ میں انٹرنیشنل کاپی رائٹ فورم 2026 کا افتتاح ہوا۔
فورم میں شریک چینی اور غیر ملکی مہمانوں کا کہنا تھا کہ تخلیقی معیشت نے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دانش ورانہ املاک کے اصولوں کو مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ تکنیکی ترقی اور تخلیق کاروں کے حقوق کے تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔ شرکا ءنے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں تمام فریقوں کو کاپی رائٹ کے ذریعے ثقافتی ورثے کا تحفظ، تخلیقی صنعتوں کی ترقی کو آگے بڑھانے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا چاہیے،بین الاقوامی کاپی رائٹ کے اصولوں کو مشترکہ طور پر بہتر بنانا چاہیے اور کاپی رائٹ کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔
چین، انٹرنیشنل کاپی رائٹ فورم 2026 کا افتتاح
- November 3, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین جدت کے لیے اپنے کھلے پن پر قائم
November 3, 2026
چین، لیو یئن ڈونگ کی آخری رسومات ادا کر
November 3, 2026
جاپان میں ہزاروں افراد کا حکومت کی عسکری توسیع
November 3, 2026
انٹرنیٹ کی ترقی کا مقصد لوگوں کی ہمہ جہت
November 3, 2026
چین کا مرکزی بینک مالیاتی اداروں کے لیے غیر
November 3, 2026
چین دوطرفہ تعلقات کے لیے سعودی عرب کے ساتھ
November 3, 2026

Leave feedback about this