چین کے صدر شی جن پھنگ نے شین زین میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی سربراہی ملاقات کی میزبانی کی۔ ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کا جائزہ لیتے ہوئے شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ یہ سہ فریقی ملاقات مثبت، تعمیری اور نتیجہ خیز رہی، اور تینوں فریقوں کی عالمی امن کے تحفظ کے حوالے سے سوچ ایک ہی ہے۔جمعرات کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ تینوں ممالک دوسری جنگِ عظیم کے دوران شانہ بشانہ لڑنے کی تاریخ کو یاد رکھتے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ حاصل شدہ قیمتی امن کو عزیز رکھنا ہو گا۔ تینوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ بڑی طاقتوں کو تمام ممالک کے جائز سلامتی خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ اختلافات کے حل کے لیے مکالمہ اور مذاکرات ہی درست راستہ ہیں۔ جب تک مکالمہ جاری رہے گا اور دروازے بند نہیں ہوں گے، امن کی امید باقی رہے گی۔ اسی طرح چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون ناگزیر راستہ ہے۔ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مضبوط بنانا ہو گا، تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دینا اور باہمی فوائد حاصل کرنا ہوں گے۔ صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ آج کی سہ فریقی ملاقات میں بویا گیا بیج ضرور جڑ پکڑے گا، کونپل نکالے گا اور پھلے پھولے گا۔ چین، روس اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ ملاقات میں طے پانے والے اتفاقِ رائے پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کریں، رابطے برقرار رکھیں، مکالمے کے ذریعے اتفاقِ رائے پیدا کریں، ذمہ داری کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کریں اور تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دیں، تاکہ مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے
تینوں ممالک دوسری جنگِ عظیم کے دوران شانہ بشانہ لڑنے کی تاریخ کو یاد رکھتے ہیں، شی
- November 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل وقت کی
November 19, 2026
دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما
November 19, 2026
بزرگوں میں تحفظ کا احساس مسلسل مضبوط ہو رہا
November 19, 2026
ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ
November 19, 2026
تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو
November 19, 2026
آلوؤں کے شہر” سے “ٹوکن کے شہر” تک: اولانقاب
November 19, 2026

Leave feedback about this