November 12, 2026
Islamabad, Pakistan.

چین اور امریکہ محصولات میں کمی سمیت مختلف امور پر قریبی رابطے میں ہیں ، چینی وزارتِ تجارت

چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ “30 ارب کے لیے 30 ارب” کی باہمی ٹیکس کمی کے فریم ورک سے چین اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے میں مدد ملے گی، جس سے دونوں ممالک کے صنعتی و تجارتی حلقوں کو بھی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ اس وقت چین اور امریکہ اس انتظام پر عمل درآمد کے حوالے سے قریبی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر کوشش کرے گا اور اس انتظام کو جلد از جلد عملی شکل دینے اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کرے گا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی مصنوعات کی تجارت کے لیے مزید سازگار حالات پیدا کیے جاسکیں۔
اقتصادی و تجارتی مشاورت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں اپنے اپنے خدشات اور مفادات سے متعلق امور پر قریبی رابطے میں ہیں۔ متعلقہ پیش رفت سے مناسب وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field