چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای سے سعودی عرب کے وزیرِ مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں بات چیت کی۔منگل کے روز ملاقات کے دوران مساعد بن محمد العیبان نے سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا صدر شی جن پھنگ کے نام خط، وانگ ای کے حوالے کیا۔ خط میں چین اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے مسلسل حصول کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیج کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کریں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور خطے میں توانائی کی فراہمی اور بحری راستوں کی سلامتی برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ خطے کے ممالک باہمی مشاورت کے ذریعے علاقائی سلامتی کا ایسا نیا ڈھانچہ تشکیل دینے کے عمل کو آگے بڑھائیں جو خطے کے عوام کے طویل مدتی مفادات سے ہم آہنگ ہو۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین علاقائی امن و استحکام کے لیے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ انیشی ایٹوز اور تجاویز کو برقرار رکھتے ہوئے خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
چین دوطرفہ تعلقات کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خا رجہ
- November 3, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین جدت کے لیے اپنے کھلے پن پر قائم
November 3, 2026
چین، لیو یئن ڈونگ کی آخری رسومات ادا کر
November 3, 2026
جاپان میں ہزاروں افراد کا حکومت کی عسکری توسیع
November 3, 2026
انٹرنیٹ کی ترقی کا مقصد لوگوں کی ہمہ جہت
November 3, 2026
چین کا مرکزی بینک مالیاتی اداروں کے لیے غیر
November 3, 2026
چین، انٹرنیشنل کاپی رائٹ فورم 2026 کا افتتاح
November 3, 2026

Leave feedback about this