چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان جیانگ لُوے نے کہا کہ فلپائن کے کوسٹ گارڈ کا جہاز نمبر 4409 رین آئی جیاو کے قریب سمندری علاقے میں پہنچا تاکہ غیر قانونی طور پر وہاں لنگر انداز کیے گئے جہاز پر موجود ایک زخمی شخص کو دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چین نے فوری طور پر فلپائنی فریق کو چھوٹی کشتی کے ذریعے زخمی شخص کی منتقلی کی اجازت دی۔ چینی کوسٹ گارڈ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ضروری سہولیات بھی فراہم کیں۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کے متعلقہ بیانات حقائق کو نظرانداز کرتے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ چین کو رین آئی جیاو سمیت نان شا جزائر اور ان کے آس پاس کے سمندری علاقوں پر ناقابلِ تردید خودمختاری حاصل ہے۔
انہوں نے فلپائن کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر چین کے حقوق کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے باز رہے
چائنا کوسٹ گارڈ کی فلپائن کو اشتعال انگیزی اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے باز رہنے کی تنبیہ
- October 9, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 10 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ سے
October 9, 2026
سنکیانگ میں “نسل کشی” کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں،
October 9, 2026
اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی جاپان کے دوبارہ
October 9, 2026
گولڈن ویک کے دوران ایک کھلے چین کا مشاہدہ
October 9, 2026
“شی جن پھنگ کی ثقافت سے متعلق منتخب تحریروں”
October 9, 2026
جمہوریہ بوٹسوانا کے صدر چین کا سرکاری دورہ کریں
October 9, 2026

Leave feedback about this