چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ بوٹسوانا کے صدر ڈوما گیڈیون بوکو، 12 سے 17 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ڈوما گیڈیون بوکو کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا اہتمام کریں گے، جبکہ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان بات چیت بھی ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور بوٹسوانا اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد ، گزشتہ 51 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے مخلصانہ دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق اہم امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، قدرتی آفات اور وبائی امراض کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا، جدیدیت کے سفر میں مل کر کام کیا اور بین الاقوامی امور میں درست مؤقف پر ثابت قدمی سے قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ دورہ چین اور بوٹسوانا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید اہم کردار ادا کرے گا
جمہوریہ بوٹسوانا کے صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ
- October 9, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 5 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ سے
October 9, 2026
سنکیانگ میں “نسل کشی” کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں،
October 9, 2026
اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی جاپان کے دوبارہ
October 9, 2026
چائنا کوسٹ گارڈ کی فلپائن کو اشتعال انگیزی اور
October 9, 2026
گولڈن ویک کے دوران ایک کھلے چین کا مشاہدہ
October 9, 2026
“شی جن پھنگ کی ثقافت سے متعلق منتخب تحریروں”
October 9, 2026

Leave feedback about this