چینی صدر شی جن پھنگ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے درمیان شین زین میں ملاقات ہوئی، جنوبی کوریا کے صدر اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آئندہ سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 35 سال مکمل ہو جائیں گے۔ دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا نے آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات بنیادی طور پر مکمل کر لیے ہیں، جو باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی کے امکانات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ دونوں فریقوں کو کثیرالجہتی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے، حقیقی کثیرالجہتی اقدامات پر مشترکہ طور پر عمل کرنا چاہیے اور ایشیا پیسیفک کمیونٹی اور ایشیا پیسیفک آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے، تاکہ خطے میں امن و ترقی کے لیے مزید خدمات انجام دینے، عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام اور روانی کا تحفظ کیا جا سکے اور زیادہ منصفانہ و معقول عالمی نظامِ حکمرانی کی تشکیل کو فروغ دیا جاسکے۔
صدر لی جے میونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور ان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں جنوبی کوریا اور چین کے تعلقات کی جامع بحالی کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔ جنوبی کوریا کی ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی میں نہ پہلے کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئندہ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ مل کر مزید مستحکم اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔
چین اور جنوبی کوریا کو دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے، چینی صدر
- November 18, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین، اپیک سی ای او سمٹ 2026 کا شین
November 18, 2026
چینی صدر کی جا نب سے امریکی صدر کا
November 18, 2026
اپیک سی ای او سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب
November 18, 2026
چین اور روس نے بڑی طاقتوں کے درمیان نئے
November 18, 2026
امریکہ برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کر رہا ہے،
November 18, 2026
خلیجی معیشتیں اثر ورسوخ کی خصوصیات رکھتی ہیں، شی
November 18, 2026

Leave feedback about this