چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جدید سیمی کنڈکٹرز تک ریموٹ رسائی محدود کرنے سے متعلق اقدامات کے اجراء کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے متعلقہ صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔ امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو عام کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کر رہا ہے اور چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کے درمیان معمول کی تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں بلاجواز مداخلت کر رہا ہے۔ امریکی اقدامات دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے سے انحراف، مارکیٹ کے اصولوں اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو نقصان اور عالمی سیمی کنڈکٹر صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو متاثر کر رہے ہیں۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر آگے بڑھے گا اور اختلافات کو مشاورت اور تعاون کے ذریعے حل کرنے کی درست راہ پر واپس آئے گا۔ اگر امریکہ یکطرفہ طور پر اپنے موجودہ مؤقف پر قائم رہتا ہے تو چین جوابی اقدامات کرے گا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہے گا
امریکہ برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- November 18, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین، اپیک سی ای او سمٹ 2026 کا شین
November 18, 2026
چینی صدر کی جا نب سے امریکی صدر کا
November 18, 2026
اپیک سی ای او سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب
November 18, 2026
چین اور جنوبی کوریا کو دوطرفہ تعلقات کی مستحکم
November 18, 2026
چین اور روس نے بڑی طاقتوں کے درمیان نئے
November 18, 2026
خلیجی معیشتیں اثر ورسوخ کی خصوصیات رکھتی ہیں، شی
November 18, 2026

Leave feedback about this