November 18, 2026
Islamabad, Pakistan.

چین اور روس نے بڑی طاقتوں کے درمیان نئے طرز کے تعلقات کی مثال قائم کی ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان چین کے شہر شین زین میں ملاقات ہوئی۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔بدھ کے روز
صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کہ چین روس تعلقات تبدیلیوں اور غیر یقینی صورتحال سے بھرے عالمی منظرنامے میں استحکام اور اعتماد کے اہم عوامل فراہم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے مساوات، باہمی احترام، اعتماد، وعدوں کی پاسداری اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے ذریعے بڑی طاقتوں کے درمیان نئے طرز کے تعلقات کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں فریقوں کو جستجو اور پیش قدمی کا جذبہ برقرار رکھتے ہوئے نئے عہد میں چین روس تعلقات کے امکانات اور معنی کو مسلسل تلاش اور وسعت دینی چاہیے، عملی اقدامات کے ذریعے جامع تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور بڑی طاقتوں کی حیثیت سے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو پختہ عزم سے نبھاتے ہوئے عالمی کثیر قطبیت اور بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کے فروغ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور روس کی ترقی ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ چین روس سمیت ایشیا پیسیفک خاندان کے دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر خطے کی خوشحالی و ترقی اور ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس، چین کے ساتھ مل کر ایشیا پیسیفک خطے میں ترقی اور تعاون کو فروغ دینے، عالمی کثیر قطبیت کے عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے، زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی نظامِ حکمرانی کی تشکیل کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعلقات میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field