November 17, 2026
Islamabad, Pakistan.

چین، اپیک سی ای او سمٹ میں 2 ہزار سے زائد سیاسی و کاروباری نمائندوں کی شرکت

اپیک کی 21 رکن معیشتوں اور برطانیہ، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ سمیت اپیک سے باہر کی 13 معیشتوں سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار سے زائد سیاسی و کاروباری نمائندے شین زین میں اپیک سی ای او سمٹ میں شریک ہیں۔ شرکاء علاقائی تعاون کے اہم منصوبوں اور ایشیا پیسیفک کی ترقی کے مستقبل کا مشترکہ خاکہ تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
اپیک سربراہی اجلاس کی اہم سرگرمیوں میں شامل اپیک سی ای او سمٹ 17 سے 18 نومبر تک شین زین کے چھیان ہائی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ سمٹ کا موضوع “مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیں، مشترکہ مستقبل جیتیں” ہے۔
16 نومبر کی شب اپیک سی ای او سمٹ کی استقبالیہ ضیافت شین زین میں منعقد ہوئی۔تقریب میں شریک مہمانوں نے باہمی تبادلے کے دوران نئے عہد میں چین کی جانب سے اپنی ترقی کے عملی تجربات کے ذریعے ایشیا پیسیفک اور دنیا کے لیے مسلسل نئے مواقع پیدا کرنے کو بھرپور سراہا اور کہا کہ چین نے ایشیا پیسیفک تعاون اور علاقائی اقتصادی انضمام کے فروغ میں اہم رہنمائی کا کردار ادا کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field