بیجنگ :چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں عوامی عدالتوں کے کام سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے مختلف سطحوں کی عوامی عدالتوں نے جرائم کی سزا، عوام کے تحفظ، تنازعات کے تصفیے اور انصاف کے فروغ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا کی ہیں، جس سے اصلاحات، ترقی اور استحکام کے لیے مضبوط عدالتی ضمانت فراہم ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے سفر میں نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ ایک منصفانہ، مؤثر اور بااختیار سوشلسٹ عدالتی نظام کی تعمیر تیز کی جانی چاہیے، عوام کے عدالتی انصاف سے متعلق اطمینان میں مسلسل اضافہ کیا جانا چاہیےاور اعلیٰ معیار کے پرامن چین اور قانون کی حکمرانی پر مبنی چین کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے نئی اور مزید نمایاں خدمات انجام دی جانی چاہیے۔23ویں نیشنل کورٹس ورک کانفرنس 16 اور 17 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے جاری کردہ اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔
نئے سفر میں نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر نافذ کیا جانا چاہیے، چینی صدر
- November 17, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
اسلام آباد میں “چین کی گورننس اور عالمی ترقی”
November 17, 2026
چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تیز رفتار تعمیر کے
November 17, 2026
ڈیٹا سینٹرز کے خلاف امریکی عوام کا غصہ اور
November 17, 2026
چین ہمیشہ پاپوا نیو گنی کو اپنا قابلِ اعتماد
November 17, 2026
چین اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری دونوں ممالک
November 17, 2026
شین زین اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے نتائج کی
November 17, 2026

Leave feedback about this