بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ سے شین زین میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور ویتنام کے صدر تو لام نے ملاقات کی، جو اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں اور دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان قریبی روابط برقرار رہے ہیں۔ اعلیٰ معیار اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تیز رفتار تعمیر کے حوالے سے اہم اتفاقِ رائے بھی حاصل ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مسلسل نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں اور خطے میں امن و ترقی کے لیے مثبت توانائی پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سوشلسٹ نصب العین اور قومی ترقی میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ویتنام کے ساتھ بھرپور باہمی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔صدر تو لام نے کہا کہ اپیک کے آئندہ میزبان کی حیثیت سے ویتنام، اپیک “چائنا ائیر ” کے نتائج پر عمل درآمد اور ایشیا پیسیفک تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھے گا۔ اسی روز صدر شی جن پھنگ سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی، پاپوا نیو گنی کے وزیرِ اعظم جیمز ماراپے ، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام پارڈو، پیرو کی صدر کیکو فوجیموری اور چلی کے صدرجوز انتونیو کاسٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تیز رفتار تعمیر کے حوالے سے اہم اتفاقِ رائے حاصل ہوا ہے، چینی صدر
- November 17, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
اسلام آباد میں “چین کی گورننس اور عالمی ترقی”
November 17, 2026
نئے سفر میں نئے عہد کے چینی خصوصیات کے
November 17, 2026
ڈیٹا سینٹرز کے خلاف امریکی عوام کا غصہ اور
November 17, 2026
چین ہمیشہ پاپوا نیو گنی کو اپنا قابلِ اعتماد
November 17, 2026
چین اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری دونوں ممالک
November 17, 2026
شین زین اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے نتائج کی
November 17, 2026

Leave feedback about this