بیجنگ :نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کا آغاز شنگھائی میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئے شیانگ نے اس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ڈنگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ عالمی ترقی کا موجودہ عدم توازن ایک نمایاں مسئلہ ہے، اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام شدید متاثر ہے ۔ انہوں نے تجارتی توازن کے حصول کے لئے چار نکاتی تجویز پیش کی جس میں کیک” کو بڑا کرنے سے توازن کا فروغ ،عالمی پیداوار اور سپلائی چین میں ضم ہو کر توازن کا فروغ، تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے عمل میں توازن کا فروغ اوررکاوٹوں کو توڑ کر توازن کا فروغ شامل ہیں ۔جمہوریہ گبون کے صدر بریس کلوتیئر اولیگی نگویما، آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر اور یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر ڈی کرو نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔شنگھائی میں اپنے قیام کے دوران، ڈنگ شیوئے شیانگ نے لائبیریا کے نائب صدر، جارجیا کے نائب وزیر اعظم، کیوبا کے نائب وزیر اعظم سلواکیہ کے نائب وزیر اعظم اور یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، کھلے پن اورتعاون کو وسعت دینے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی ترقی و خوشحالی میں مسلسل نئی تونائی فراہم کی جا سکے۔
عالمی ترقی کا موجودہ عدم توازن ایک نمایاں مسئلہ ہے، چینی نائب وزیر اعظم
- November 5, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 0 Views
- 11 seconds ago

Share This Post:
Related Post
“چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 5, 2026
جاپان کی ‘دوبارہ عسکریت پسندی’ تیز رفتاری سے بڑھ
November 5, 2026
چین ہمیشہ امریکہ سے زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے
November 5, 2026
ہر تین سال میں دو مرتبہ شگاف پڑنے” سے
November 5, 2026
“چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 5, 2026
چین، 140 واں کینٹن فیئر غیر ملکی خریداروں کی
November 5, 2026

Leave feedback about this