چائنا میڈیا گروپ اور یوراگوئے میں چینی سفارت خانے کی مشترکہ میزبانی میں “چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا یوراگوئے سیشن دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں منعقد ہوا۔ یوراگوئے کے ناصب صدر کیرولینا کوسے نے تقریب سے خطاب کیا۔ یوراگوئے کے سیاسی، کاروباری اور علمی حلقوں نیز میڈیا کی شخصیات، برازیل، روس اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے یوراگوئے میں سفیروں اور یوراگوئے میں یورپی یونین کے نمائندے نے تقریب میں شرکت کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس نے دنیا کو ایک واضح اور مضبوط پیغام دیا ہے کہ پارٹی اعلیٰ معیارات اور مزید ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنی تنظیمی تعمیر کو مضبوط بنائے گی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ “سی پی سی کی گورننس” کے ذریعے “چین کی گورننس” کے حصول کے عملی تجربات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگرام تیار کرے گا۔ یوراگوئے کے لا ریپبلیکا، لا میسن، اور یوراگوئے کے قومی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سمیت متعدد مقامی مین اسٹریم میڈیا نے تقریب کی کوریج کی ۔
“چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے یوراگوئے سیشن کا انعقاد
- November 5, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 20 seconds ago

Share This Post:
Related Post
جاپان کی ‘دوبارہ عسکریت پسندی’ تیز رفتاری سے بڑھ
November 5, 2026
چین ہمیشہ امریکہ سے زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے
November 5, 2026
ہر تین سال میں دو مرتبہ شگاف پڑنے” سے
November 5, 2026
“چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 5, 2026
چین، 140 واں کینٹن فیئر غیر ملکی خریداروں کی
November 5, 2026
چین، “گلوبل میئرز ڈائیلاگ 2026 ، ننگ بو” کا
November 5, 2026

Leave feedback about this