November 5, 2026
Islamabad, Pakistan.

جاپان کی ‘دوبارہ عسکریت پسندی’ تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے

رپورٹس کے مطابق، جاپانی حکومت دسمبر میں نئی ‘سیکورٹی کی تین دستاویزات’ کو منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کُھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان کو ‘سیکورٹی کی تین دستاویزات’ میں ترمیم کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔جاپان اپنی جارحانہ طاقت کو بڑھا رہا ہے اور اس کی ‘دوبارہ عسکریت پسندی’ کے عزائم واضح ہیں۔نام نہاد ‘سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج’ ، سانائے تاکائیچی انتظامیہ کی جانب سے جاپان کے دفاع کے نام پر عسکریت پسندی کی توسیع کے لیے محض ایک جواز ہے ۔
ترجمان نے زور دیا کہ تاریخ میں جاپانی عسکریت پسندی انتہائی سنگین جرائم کا سبب بنی ہے اور ایشیا پیسیفک اور دنیا کے لوگوں کو اس عسکریت پسندی سے شدید نقصانات ہوئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ جاپان بار بار ‘صرف دفاع’ کی حدیں عبور کر رہا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور بعد از جنگ بین الاقوامی نظام کے لیے چیلنج بھی ۔ بین الاقوامی برادری کو ان عزائم کے خلاف بہت ہوشیار رہنا چاہیے اور جاپان کی اس عسکریت پسندی کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field