بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے اہلِ خانہ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے فوکوڈا یاسوؤ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ فوکوڈا یاسوؤ ایک دیانت دار اور ذمہ دار جاپانی سیاست دان اور چینی عوام کے دیرینہ دوست تھے۔ وہ طویل عرصے سے چین اور جاپان کے درمیان دوستی کے حامی رہے اور درست تاریخی نقطہ نظر کے حامل تھے۔ وزارتِ عظمیٰ کے دور میں انہوں نے چین اور جاپان کے درمیان چوتھی سیاسی دستاویز پر دستخط کیے، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے اہم اصولوں کی وضاحت کی گئی۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ فوکوڈا یاسوؤ ، بوآؤ ایشیائی فورم کے صدر بھی رہ چکے تھے اور انہوں نے ایشیائی خطے میں تبادلوں اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ چین فوکوڈا یاسوؤ کی، چین اور جاپان کے تعلقات اور ایشیا کی ترقی کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ فوکوڈا یاسوؤ کے اہلِ خانہ ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چین اور جاپان کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ جاپان کی موجودہ قیادت سینئر سیاست دانوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی، چین اور جاپان کے درمیان طے پانے والی چار سیاسی دستاویزات کی پاسداری کرے گی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کا حقیقی طور پر تحفظ کرے گی۔
چینی صدر کا جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے اہلِ خانہ کے نام تعزیتی پیغام
- October 27, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 1 minute ago

Share This Post:
Related Post
چین اور برازیل کے تعلقات کی طویل المدتی نوعیت
October 27, 2026
چین عالمی توانائی کی منتقلی میں اہم شراکت دار
October 27, 2026
چین تاریخی حقائق کا تحفظ برقرار رکھے گا، چینی
October 27, 2026
چین مصنوعی ذہانت کے دور کے سوال کا جواب”روزگار
October 27, 2026
چین میں جنوری سے ستمبر تک نامزد سائز سے
October 27, 2026
جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر چین کے سرکاری
October 27, 2026

Leave feedback about this