چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر 27 سے 31 اکتوبر تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جرمن صدر کا طیارہ صوبہ آن ہوئی کے شہر حہ فے کے شین چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جہاں سے انہوں نے اپنے دورۂ چین کا آغاز کیا۔ یہ تقریباً آٹھ سال بعد ان کا چین کا دورہ ہے۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت شی جن پھنگ سے جرمن صدر ملاقات کریں گے، جبکہ چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے جی بھی ان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 54 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے قریبی تعاون کے ذریعے تزویراتی اتفاقِ رائے کو مضبوط کیا اور عملی تعاون کے ذریعے مشترکہ خوشحالی حاصل کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں
جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر چین کے سرکاری دورے پر صوبہ آن ہوئی پہنچ گئے
- October 27, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 16 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین اور برازیل کے تعلقات کی طویل المدتی نوعیت
October 27, 2026
چینی صدر کا جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا
October 27, 2026
چین عالمی توانائی کی منتقلی میں اہم شراکت دار
October 27, 2026
چین تاریخی حقائق کا تحفظ برقرار رکھے گا، چینی
October 27, 2026
چین مصنوعی ذہانت کے دور کے سوال کا جواب”روزگار
October 27, 2026
چین میں جنوری سے ستمبر تک نامزد سائز سے
October 27, 2026

Leave feedback about this