چینی صدر شی جن پھنگ نے اپیک سی ای او سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا، جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ سمٹ میں شریک مہمانوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے خطاب نے ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کی سمت واضح کی اور خطے کے کاروباری حلقوں میں باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے حصول کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹرز ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اینیٹ گریگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں آزاد اور کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کی حمایت کے اظہار نے انہیں گہرا حوصلہ دیا ہے۔ ان کے مطابق ، اسی راستے پر چل کر تمام فریق مشترکہ طور پر خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔
امریکہ۔چین بزنس کونسل کے صدر شان اسٹین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ چین کھلی اور منصفانہ تجارت، آزاد تجارت اور پورے خطے میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق، کاروباری ادارے اسی قسم کے ماحول کی توقع رکھتے ہیں اور اس حوالے سے چین سے قائدانہ کردار ادا کرنے کی بھی امید رکھتے ہیں۔
اپیک سی ای او سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے کلیدی خطاب کا بھرپور خیرمقدم
- November 18, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 3 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین، اپیک سی ای او سمٹ 2026 کا شین
November 18, 2026
چینی صدر کی جا نب سے امریکی صدر کا
November 18, 2026
چین اور جنوبی کوریا کو دوطرفہ تعلقات کی مستحکم
November 18, 2026
چین اور روس نے بڑی طاقتوں کے درمیان نئے
November 18, 2026
امریکہ برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کر رہا ہے،
November 18, 2026
خلیجی معیشتیں اثر ورسوخ کی خصوصیات رکھتی ہیں، شی
November 18, 2026

Leave feedback about this