چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں 2026 کے اپیک رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی گوانگ ڈونگ کی صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن، اپیک اجلاس کے لیے صوبائی تیاری اور رابطہ کاری گروپ کے نائب سربراہ اور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ شی نے بریفنگ میں بتایا کہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (APEC) کے رہنماؤں کی 33ویں غیر رسمی کانفرنس 18 سے 19 نومبر تک صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین تیسری مرتبہ اپیک کی میزبانی کر رہا ہے اور 12 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اس کانفرنس کا میزبان بن رہا ہے۔ صوبہ گوانگ ڈونگ اور شہر شینزن اعلیٰ ترین معیارات اور سخت ترین تقاضوں کے مطابق کانفرنس کی تیاریوں اور متعلقہ انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ اس وقت کانفرنس کے تمام انتظامی اور تیاری کے امور مکمل ہو چکے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تیز رفتار ترقی کے نتیجے میں 2025ء میں گریٹر بے ایریا کی مجموعی معیشت 15 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی اور اس میں چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ، گوانگ چو اور شینزن سمیت تین ایسے شہر شامل ہیں جن کی علاقائی مجموعی پیداوار 3 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہے۔ گریٹر بے ایریا اب چین کے متحرک ترین اقتصادی خطوں میں شمار ہوتا ہے۔
چین، اپیک شینزن اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل
- November 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 1 day ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون
November 15, 2026
ٹوکیو ٹرائلز کے 80 سال مکمل ہونے پر نیویارک
November 15, 2026
چین کی صاف توانائی کی ترقی عالمی توانائی کی
November 15, 2026
چین تھائی لینڈ کی حکومت کی مستحکم حکمرانی کی
November 15, 2026
12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او
November 15, 2026
خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار
November 15, 2026

Leave feedback about this