ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں جاپان میں چین کے سفارت خانے میں چاقو لے کر غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے سابق اہلکار کودائی موراتا کے خلاف مقدمے کی پہلی کھلی سماعت ہوئی۔ اس حوالے سے جاپان میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ایک حاضر سروس اہلکار کا چاقو لے کر چین کے سفارت خانے میں زبردستی داخل ہونا بین الاقوامی برادری میں ایک غیر معمولی سنگین واقعہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی، چین کی خودمختاری اور وقار کی شدید پامالی اور چینی سفارتی اہلکاروں کی جان و سلامتی اور سفارتی مشن کی عمارت کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اس واقعے سے جاپان میں دائیں بازو کی قوتوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کی نگرانی و تربیت میں موجود متعدد گہرے مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس مقدمے کے حقائق واضح اور شواہد ٹھوس ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کا انکار قابلِ قبول نہیں۔ جاپانی فریق اس مقدمے سے کیسے نمٹتا ہے، چین اس کا منتظر ہے اور عالمی برادری بھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
چین نے جاپان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر مطلوبہ سنجیدہ رویہ اپنائے، مجرم کو سخت سزا دے، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے اصلاحی اقدامات کرے اور اس حوالے سے ذمہ دارانہ وضاحت پیش کرے۔
چین کا جاپان سے کودائی موراتا کیخلاف مقدمے میں ملزم کوسخت سزا کا مطالبہ
- October 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 19 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین کی انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے، آلہ
October 2, 2026
چین کا جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں یکطرفہ
October 2, 2026
گولڈن ویک سے چین کی تعطیلاتی معیشت کا سنہرا
October 2, 2026
چینی صدر کے چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ
October 2, 2026
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ
October 2, 2026
چین آنے والے غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں
October 2, 2026

Leave feedback about this