عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر یکم اکتوبر کی شام کو متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ایک لائٹ شو پیش کیا گیا۔برج خلیفہ پر چین کا پانچ ستاروں والا سرخ پرچم اور دلکش روشنیوں کے مناظر یکے بعد دیگرے جگمگائے، جبکہ چین کے قومی دن کے حوالے سے پُرخلوص نیک تمناؤں کے پیغامات کی بھی نمائش کی گئی۔ یوں پروقار انداز سے چین کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی گئی اور دنیا کو یہ خوشیاں بانٹنے کی دعوت بھی دی گئی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کا لائٹ شو چین کے قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پیش کیا گیا۔
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ پر برج خلیفہ پر لائٹ شو
- October 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین کی انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے، آلہ
October 2, 2026
چین کا جاپان سے کودائی موراتا کیخلاف مقدمے میں
October 2, 2026
چین کا جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں یکطرفہ
October 2, 2026
گولڈن ویک سے چین کی تعطیلاتی معیشت کا سنہرا
October 2, 2026
چینی صدر کے چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ
October 2, 2026
چین آنے والے غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں
October 2, 2026

Leave feedback about this