بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے واشنگٹن پہنچ گئے۔ شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کی واشنگٹن کے اینڈریوز ایئر فورس بیس پر آمد کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں واشنگٹن میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی، یہ پوری دنیا کی توجہ کا حامل دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک عظیم رہنما ہیں، اور یہ ایک عظیم لمحہ ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں۔ اینڈریوز ایئر فورس بیس پر اپنے تحریری بیان میں صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ دونوں عظیم ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام بھی عظیم ہیں۔ چین اور امریکہ کو حریف کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے۔ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانا اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور دنیا کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی صورتحال سے متعلق اہم امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں تاکہ چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کے موضوعات کو مسلسل وسیع بنایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کیاجائے۔شی جن پھنگ ہوائی اڈے سے ہوٹل کی جانب روانہ ہوئے تو سڑک کے دونوں اطراف بیرون ملک مقیم چینی باشندے اور چینی طلبہ کے نمائندے جمع تھے۔ انہوں نے چینی اور امریکی پرچم لہرا کر چینی صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
- September 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر
September 24, 2026
سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 بیجنگ
September 24, 2026
چین کا آئندہ مرحلے میں چین-امریکہ اقتصادی میکانزم کے
September 24, 2026
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی معاشی ترقی کے تمام شعبوں میں ضم
September 24, 2026
چینی صدر کی واشنگٹن آمد، لڑاکا طیاروں نے سلامی
September 24, 2026
امریکی صدر کی جانب سے اینڈریوز ایئر بیس پر
September 24, 2026

Leave feedback about this