چینی وزارتِ تجارت سمیت آٹھ محکموں نے مشترکہ طور پر “سروس ٹریڈ کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” جاری کیا، جس میں نئی ترقیاتی قوتوں کو فروغ دینے کے لیے سات شعبوں میں 25 اہم اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ 2030 تک سروس ٹریڈ کے حجم میں مستحکم اضافہ ہوگا اور “چائنا سروسز” کی بین الاقوامی مسابقت بڑھے گی۔ پہلی بار پیداواری اور عوامی خدمات، دونوں شعبوں کی ترقی کی سمت واضح کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ “مینوفیکچرنگ پلس سروسز” کی مجموعی مسابقت بڑھانے اور سفری خدمات، ثقافت اور چینی روایتی خصوصی خدمات سمیت دیگر عوامی خدمات کی برآمدات میں نئی برتری پیدا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
برآمدات میں توسیع کے ساتھ ساتھ، تحقیق و ترقی اور ڈیزائن، وسائل کی ری سائیکلنگ سمیت دیگر پیداواری خدمات کی درآمدات کو وسعت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ طبی صحت، پرفارمنس اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت مزید اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی درآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
2030 تک سروس ٹریڈ کے حجم اور “چائنا سروسز” کی بین الاقوامی مسابقت بڑھانے کی منصوبہ بندی، وزارتِ تجارت
- November 26, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
قدیم آبی قصبے سے ڈیجیٹل دنیا تک
November 26, 2026
پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شینزو-24
November 26, 2026
چین اور امریکہ کے درمیان بحری اور فضائی سلامتی
November 26, 2026
کیا چین سے چوری ختم ہو گئی ہے؟چین کے
November 26, 2026
شینزو-24 چین-پاکستان ہمہ جہت تعاون کے نئی بلندی تک
November 26, 2026
جاپان جلد از جلد چین میں چھوڑے گئے کیمیائی
November 26, 2026

Leave feedback about this