چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے بیرونِ ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، نیز متعدد ممالک کے حکومتی اداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ مل کر لاؤس، ویتنام، نیپال اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں “خود اصلاحی کی طاقت:سی پی سی میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس اور دنیا کے لیے اس کے اثرات” کے موضوع پر عالمی مکالمے منعقد کیے۔مکالمے میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا متفقہ طور پر ماننا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس چین کی حکمرانی کو سمجھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سی پی سی کی جانب سے مستقل بنیادوں پر جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مضبوط کرنے اور طویل المدتی حکمرانی کے چیلنجز کا فعال جواب دینے سے نہ صرف چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور طویل مدتی پیشرفت کے لیے ایک مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کی گئی ہے بلکہ مختلف ممالک میں سیاسی جماعتوں کی تعمیر اورملک کی حکمرانی کے لئے بھی قیمتی تجربات فراہم کیے گئے ہیں۔
لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن اور لاؤ نیشنل نیوز ایجنسی سمیت متعدد بین الاقوامی مین اسٹریم میڈیا نے ان عالمی مکالموں کی کوریج کی۔
“خود اصلاحی کی طاقت:سی پی سی میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس اور دنیا کے لیے اس کے اثرات”
- November 26, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
قدیم آبی قصبے سے ڈیجیٹل دنیا تک
November 26, 2026
پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شینزو-24
November 26, 2026
چین اور امریکہ کے درمیان بحری اور فضائی سلامتی
November 26, 2026
کیا چین سے چوری ختم ہو گئی ہے؟چین کے
November 26, 2026
شینزو-24 چین-پاکستان ہمہ جہت تعاون کے نئی بلندی تک
November 26, 2026
جاپان جلد از جلد چین میں چھوڑے گئے کیمیائی
November 26, 2026

Leave feedback about this