چین کے صدر شی جن پھنگ نے سرکاری ملکیتی اداروں میں پارٹی سازی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے سرکاری ملکیتی اداروں نے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا ہے، پارٹی سازی کو مضبوط بنایا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے سفر میں نئے عہد میں پارٹی سازی سے متعلق تصورات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے انتظامات پر گہرائی سے عمل کیا جائے، سرکاری ملکیتی اداروں پر پارٹی کی مکمل قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنایا جائے، جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے اور اعلیٰ معیار کی پارٹی سازی کے ذریعے اداروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں رہنمائی کی جائے۔
سرکاری ملکیتی اداروں میں پارٹی سازی کے حوالے سے اجلاس 13 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے سیکریٹری چھائی چھی نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا
مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، چینی صدر
- November 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
چینی وزیراعظم تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر بنکاک
November 13, 2026
چین اور امریکہ کے دفاعی محکمے مختلف سطحوں پر
November 13, 2026
چین اپیک رہنماؤں کی جانب سے شین زین اعلامیے
November 13, 2026
چین۔امریکہ تعلقات کو تقویت دینے والے “سرچشمہ” کو مسلسل
November 13, 2026
چینی صدر ا پیک کے تینتیسویں غیر رسمی سربراہی
November 13, 2026
ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری کا جوہری ہتھیاروں کے
November 13, 2026

Leave feedback about this