بیجنگ “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حونینگ نے 11 نومبر کو بیجنگ میں کیوبا کی پارٹی اور حکومت کے خصوصی ایلچی، کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ برونو روڈریگز سے ملاقات کی۔وانگ حونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر میگوئل ڈیاز کینیل کی قیادت میں چین اور کیوبا کے درمیان دونوں جماعتوں اور ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے ہیں اور ایک نئی فضا سامنے آئی ہے، جبکہ چین اور کیوبا کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر میں مسلسل نئی پیش رفت ہو رہی ہے۔ چین ہمیشہ چین اور کیوبا کے درمیان طویل مدتی دوستی کی پالیسی پر کاربند رہا ہے اور پابندیوں، ناکہ بندی اور بیرونی مداخلت کے خلاف کیوبا کی منصفانہ جدوجہد کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ امید ہے کہ کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں کیوبا کے عوام سوشلزم کی تعمیر کے راستے پر مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کریں گے۔روڈریگز نے کہا کہ کیوبا اپنی مجموعی سفارتی پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو اہم مقام دیتا ہے اور انتہائی پیچیدہ حالات اور بیرونی یکطرفہ جبر کے اقدامات سے نمٹنے میں کیوبا کی حمایت کرنے پر چین کا شکر گزار ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والا اہم اتفاقِ رائے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کے لیے ایک اہم رہنما اصول ہے۔ کیوبا، چین کے ساتھ مل کر چین اور کیوبا کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
چین ہمیشہ چین اور کیوبا کے درمیان طویل مدتی دوستی کی پالیسی پر کاربند رہا ہے، وانگ حونینگ
- November 11, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 7 hours ago

Share This Post:
Related Post
’’اسکرین ایک پل ہے، پہاڑ اور سمندر ملتے ہیں‘‘:
November 11, 2026
بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں کی چین کی سبز
November 11, 2026
چین، 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ’ مصنوعی
November 11, 2026
چین نے سورس ڈسکوری پروگرام کا پاتھ فائنڈر سیٹلائٹ
November 11, 2026
کیوبا نے طاقت کے سامنے نہ جھکنے والے قومی
November 11, 2026
چینی وزیراعظم لی چھیانگ چین۔آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت
November 11, 2026

Leave feedback about this