140ویں کینٹن فیئر کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ اسی روز شام 5 بجے تک، نمائش میں 218 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ 78 ہزار غیر ملکی خریدار شریک ہوئے، جو گزشتہ نمائش کے اسی مرحلے کے مقابلے میں 13.4 فیصد زیادہ ہیں۔
140ویں کینٹن فیئر کے دوسرے مرحلے کی برآمدی نمائش میں 11 ہزار کاروباری اداروں نے شرکت کی، جن میں خصوصی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی صلاحیتوں کے حامل اداروں سمیت اپنے مخصوص .شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والی 3600 سے زائد معیاری کمپنیاں شامل تھیں۔ ایسے اداروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسرے مرحلے کے دوران نئی مصنوعات کی رونمائی کے لیے 178 تقریبات بھی منعقد کی گئیں، جبکہ پہلی بار پیش کی جانے والی نئی مصنوعات کی تعداد گزشتہ نمائش کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد بڑھ گئی۔
اس نمائش کا تیسرا مرحلہ “خوب صورت زندگی” کے موضوع کے تحت 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک منعقد ہوگا
218 ممالک اور خطوں سے 2 لاکھ 78 ہزار غیر ملکی خریداروں کی شرکت
- October 28, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ نے رئیل میڈرڈ کا معافی نامہ
October 28, 2026
سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پارملین چین کا دورہ کریں
October 28, 2026
چین کا امریکہ پر کیوبا کی ناکہ بندی اور
October 28, 2026
چین کا امریکہ اور ایران پر جنگ بندی اور
October 28, 2026
چین اور برازیل کے تعلقات کی طویل المدتی نوعیت
October 27, 2026
چینی صدر کا جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا
October 27, 2026

Leave feedback about this