بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روز صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 55 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور بیلجیئم نے باہمی احترام، مساوی سلوک اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط بھی مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور بیلجیئم کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور وہ بادشاہ فلپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان جامع دوستانہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے اور چین اور یورپ کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چین اور بیلجیئم نے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیا ہے، چینی صدر
- October 25, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 0 Views
- 12 seconds ago

Share This Post:
Related Post
چین، لانگ مارچ کی فتح کی 90ویں سالگرہ پر
October 25, 2026
چین، “ایک ملک، دو نظام” پر سیمینار کا انعقاد
October 25, 2026
اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی
October 25, 2026
تائیوان کی بازیابی کے 81 سال مکمل ہونے پر
October 25, 2026
چین اور شمالی کوریا کے تعلقات مزید مضبوط بنانے
October 25, 2026
پانچویں ایشیائی پیرا گیمز جاپان میں اختتام پذیر
October 24, 2026

Leave feedback about this