() چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے دریائے میکونگ پر مشترکہ گشت اور قانون نافذ کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے کھلے آسمان تلے فلم دکھانے کی خصوصی تقریب صوبہ یون نان کے شی شوانگ بان نا دائی قومیت کے خوداختیار پریفیکچر کے شہر جِنگ ہونگ میں منعقد ہوئی۔چاروں ممالک کے مشترکہ گشت اور قانون نافذ کرنے والے تقریباً 200 اہلکار دریائے لان زانگ کے کنارے جمع ہوئے اور مشترکہ طور پر چینی فلم “نیلا سیارہ” دیکھی۔ یہ چین کی پہلی ایسی خلائی فلم ہے جسے 8Kٹیکنالوجی کے ذریعے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں چین کے تین خلا بازوں کے نقطۂ نظر سے وسیع و عریض کائنات کے دلکش مناظر اور خلا میں روزمرہ زندگی کی باریک تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے اور مشترکہ مفادات و مشکلات کے تصور کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس نے موقع پر موجود ناظرین میں گہری پذیرائی حاصل کی۔
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- October 18, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا
October 18, 2026

Leave feedback about this