بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان ریمارکس نے ایک بار پھر جاپانی اتنظامیہ کے بڑھتے ہوئے جوہری عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم میں شکست خوردہ ملک ہے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے والا اور جوہری ہتھیارنہ رکھنے والا ملک ہے۔ جاپان “صرف دفاع” پرمبنی اپنی پالیسی سے انحراف نہیں کر سکتا اور جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت ایک ذمہ داری ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے معاملے میں جاپان کے پاس بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ جاپان کو عالمی برادری کے خدشات کا سامنا کرتے ہوئے جاپانی عسکریت پسندی کے تاریخی جرائم پر گہرائی سے غوروفکر کرنا چاہیے، “دوبارہ عسکریت پسندی” اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اپنی کوششوں کو مکمل طور پر ترک کرنا چاہیے، اور ایک بار پھرعالمی برادری کی مخالف سمت میں کھڑے ہونے سے بازرہنا چاہیے۔
جاپانی سیاست دانوں کو تاریخ اور قانونی مسائل پر اپنے علم میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزارت خارجہ
- October 16, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 2 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this