November 21, 2026
Islamabad, Pakistan.

چین، روس اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان “تاریخی” ملاقات نے دنیا کو مثبت اشارے دیے ، چینی میڈیا

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے شہر شن زن میں سہہ فریقی ملاقات کی۔ تینوں ممالک کے سربراہان کی یہ تاریخی ملاقات تاریخ میں ایک نمایاں واقعے کے طور پر درج ہوگی۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ “امن اعلامیہ” عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بہت اہم اور مثبت اثرات رکھتا ہے۔ یہ ملاقات “امن سربراہی اجلاس” قرار دی جا سکتی ہے۔ چینی، روسی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات نے نئے دور میں بڑے ممالک کے درمیان تعامل کے لیے ایک نیا نمونہ قائم کیا ہے اور اسے بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں ایک بڑی اختراع قرار دیا جا سکتا ہے۔ حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ ( Thucydides Trap) طے شدہ قسمت نہیں ہے۔کامیابی کی کلید بڑی طاقتوں کے انتخاب میں مضمر ہے۔ اس تاریخی ملاقات میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے “باہمی احترام “، “پرامن بقائے باہمی”، “جیت جیت تعاون ” اور اوربات چیت” پرقائم رہنے پر زور دیا، جس کا روسی اور امریکی صدور نے مثبت جواب دیا۔ صدر پوٹن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور بین الاقوامی امن کو برقرار رکھنا تینوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داریاں ہیں۔ صدر ٹرمپ کا ماننا ہے کہ عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں تینوں ممالک پر خاص اور اہم ذمہ داری ہے اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں رہنما عالمی امن کو برقرار رکھنے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون پر واضح اتفاق رائے رکھتے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران تینوں سربراہان مملکت نے یوکرین کے بحران، جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے روک تھام، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا جیسے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، جس سے دنیا کو ایک مثبت اشارہ ملا ہے۔ چین، روس اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے امن اعلامیہ” میں تینوں سربراہان مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جوہری جنگ نہ جیتی جا سکتی ہے اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے ۔ تینوں ممالک دنیا بھر کے ممالک کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور سپلائی بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ اہم بیانات اور اقدامات دنیا کو درپیش عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کو مؤثر طریقے سے کم کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field